یو۔کے نیوز

صدر و جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل آصف محمود بڑاہٹلوی اور نا صر محمود راجہ کے خلا ف عدم اعتما د کا اعلان

برمنگھم ( پ ر ) پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کا اہم ہنگا می اجلا س مقامی طور پر انعقاد پذیر ہو ا جس میں کثیر تعداد میں پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔ صدر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل آصف محمود بڑاہٹلوی ، سیکرٹری اطلا عا ت و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر ، سیکرٹری مالیا ت عمران بشیر ،متین صحرائی ،مجتبیٰ رحمان، راجہ خاور بشیر ، شکیل احمد ڈار، محمد بشارت ،محمد سلیم شہزاد کے علا وہ جنرل سیکرٹری راجہ نا صر محمود اور زاہد خٹک سابق صدر اور موجودہ سنیئر نا ئب صدر نے ٹیلی فون کے زریعہ سے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام ممبران پر یس کلب نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہو ئے صدر و جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کے خلا ف با قاعدہ طور پر عدم اعتما د کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاکہ دونو ں عہدیداران نے صحافیو ں کے مسائل کو پس پشت ڈال کر پریس کلب کےکردار کو ہمیشہ غیر موئثر اور غیرسنجیدہ بنائے رکھا ۔ جس کی بدولت مقامی صحافیو ں کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا سکی لہذا صدر و جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل آصف محمود بڑاہٹلوی اور راجہ ناصر محمود کے خلا ف تحریک عدم اعتما د پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا اور اکثریتی عہدیداران و ممبران نے اس کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ۔ لہذاپاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کے صدر و جنرل سیکرٹری کےعہدوں کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے کوئی بھی ان عہدوں کو پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے نام پر استعما ل نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی دیگر عہدیداران کے نام کو پریس کلب کے حوالہ سے استعمال کرکے پروگراما ت لیے جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکرٹری اطلا عات و نشریات ایس ایم عرفان طا ہر ، سیکرٹری مالیا ت عمران بشیر ،سنیئر صحافی متین صحرائی ، راجہ خاور بشیر ، محمد بشارت ، مجتبیٰ رحمان، شکیل احمد ڈار ، محمد سلیم شہزاد ، خوشی قریشی اور دیگر نے یہ با قا عدہ طو ر پر اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتما د کی کامیابی کے بعد صدر اور جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل اپنے عہدوں کا استحقاق کھو چکے ہیں اور جلد از جلد صحافیو ں کے حقوق اور مشاورت کو مد نظر رکھتے ہو ئے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئند ہ کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ تمام صحافتی برادری کے حقوق کے لیے ہر محاز پر آواز اٹھا جا ئے گی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر کے خلا ف چلائی جا نے والی کمپین اوران پر لگا ئے جا نے وا لے جھوٹے سنگین الزامات ، غیر قانونی عہد وں کی تقسیم ،پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کی ایک سالہ کا ر کردگی اور پیشہ وارانہ صحافیو ں کو درپیش دیگر مسائل با رے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker