یو۔کے نیوز

پاکستان تحریک انصاف شان پاکستان پینل ویسٹ مڈلینڈز کی انٹرا پارٹی انتخابات میں جنون پینل کو شکست فاش

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان تحریک انصاف شان پاکستان ویسٹ مڈلینڈز کی انٹرا پارٹی انتخابات میں شاندار فتح تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف ویسٹ مڈلینڈز انٹرا پارٹی انتخابا ت میں شان پاکستان پینل کا مقابلہ جنون سے رہا جس میں انتخابات کے بعد شان پاکستان نے 492 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ جنون گروپ 383 ووٹ حاصل کرکے ناکام رہا ۔ پاکستان تحریک انصاف شان پاکستان پینل کی قیادت صدر عابد زمان ، جنرل سیکرٹری رفعت مغل ،نائب صدر ظہیر عباس اور سیکرٹری اطلا عات زینب خان نے کی ۔ مقامی ہوٹل میں فتح و کامرانی کا جشن منایا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان و ممبران مبشر صدیق، رانی عارف، اسد گوندل، آصف خٹک، ساجد علی ، بشیر مغل، عثمان میر، عمران اعوان، نعیم رحمن، محمد عثمان، ظفر جرال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ پارٹی ممبران کی تعداد میں اضا فے کے ساتھ ساتھ برطانیہ بھر میں اسے مزید متحرک اور فعال بنائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker