یو۔کے نیوز

دنیا کے سامنے بھا رتی مظالم اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ، سردار مسعود خان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) صدر ریا ست آزادحکومت جمو ں و کشمیر سردار مسعود خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام مقامی ریستوران میں کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض راجہ امجد خان چیف آرگنا ئزر جمو ں و کشمیر اقبالستان موو منٹ برطانیہ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مختلف نظریا ت کی حامل کشمیری جما عتوں کے قائدین اور چنیدہ سیاسی سماجی و مذہبی شخصیا ت نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ بطور مہمان خصوصی صدر ریاست سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ آج دنیا کے سامنے بھا رتی مظالم اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں ہے کہ برطانیہ اور یو رپ میں بسنے والی اقوام سے ان کی جواں سال نسل مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی فوج کی ہوس کا نشانہ بننے والی عزت مآب خواتین اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کا معیا ر ضرور دریافت کریں گے ۔ اس موقع پر راجہ نجا بت حسین چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ ، اسسٹنٹ قونصل جنرل پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فاروق ، محمد ایوب خان ، راجہ امجد خان ، پروفیسر محمد عارف خان، چو ہدری محمد عارف کیروی ، نجیب افسر ، سردار رنجیت سنگھ سرائے ، عبد الرحیم بٹ ، سردار اخلا ق خان ایڈووکیٹ ، محمد سعید مغل، راجہ محمد زبیر ، انعام الحق، محمد ساجدقادری، عمران بٹ ، عرفان بٹ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker