یو۔کے نیوز

شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی قربانی نے تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا، کشمیر فریڈم موومنٹ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بابا ئے قوم شہید کشمیر کی یا د میں ایک اہم تقریب کشمیر فریڈم مو ومنٹ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں انعقا د پذیر ہوئی ۔ شہید کشمیر کی لا زوال قربانی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر ڈا کٹر مسعود رضا شامی، زاہد حسین کلیال ، سردار آفتاب خان، محمد نواز، اظہر احمد، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر محمد ادریس، عبد الحمید، نا صر احمد، محمد ظفر، پرویز بٹ، شاہد حسین، سردار ضیاء محمود، سردار امجد یوسف ، محمد اقبال ، نسیم بوٹا، آصف یونس، ساجد یوسف اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صدر کشمیر فر یڈم مو ومنٹ برطانیہ و یو رپ کونسلر غلا م حسین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تا رکین وطن کشمیری حکمت عملی اور اتفاق و اتحاد کے ساتھ مو ئثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ابھی وقت آگیا ہے کہ جذباتی نعرو ں تقریروں جلسے جلوسوں احتجاجی ریلیو ں اور دیگر شورو غوغا سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کو دور جدید کے تقا ضو ں کے مطابق دنیا کے سامنے پیش کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر فریڈم مو ومنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پر امن جد وجہد پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں بسنے والے تا رکین وطن کشمیریو ں کو چاہیے کہ وہ اپنے مظلوم بھا ئیو ں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم سے انہیں ریلیف پہنچا نے کے لیے ہر ممکن کوشش برئوے کا ر لائیں جو لو گ بھا رتی افواج کی گو لیو ں اور پیلٹ سے شدید زخمی ہو نے کے ساتھ ساتھ اپنی آنکھیںکھو چکے اور دیگر معذوریو ں کے اندر مبتلاء ہیں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جا ئے ۔ کشمیری قوم کو ہما ری سفارتی اور اخلا قی مدد کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ انہیں بیما ریو ں اور معذوریو ں سے فو ری طور پر محفوظ بنا یا جا ئے ۔ پیشہ ور صلاحیتو ں کے حامل افراد یعنی ڈاکٹر اور دیگر شعبو ں کی رضاکا رانہ مدد بھی ان کے لیے امید کی ایک روشن کرن ثابت ہو سکتی ہے ۔ سردار آفتا ب خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت سے روشنا س کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میںڈھا ئے جا نے والے مظالم اور قتل و غارت گری کے حوالہ سے شواہد اور ثبوت مہیا کرنے ہو نگے ۔انہو ںنے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے سفارتی محاذ کو تیز کرنا ہو گا۔ تقریب سے ڈاکٹر مسعود رضا شامی ، کونسلر عنصر علی خان، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ، سردار امجد یوسف ، کونسلر محمد ادریس اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ شہید کشمیر کی ۳۳ ویں برسی نہ صرف ان کے مشن کے ساتھ تجدید عہدبلکہ اپنی خود احتسابی کا بھی دن ہے ۔ جہا ں کشمیری قوم کو تحریک آزادی کے حوالہ سے انفرادی سطح پر اٹھا ئے جا نے والی کو ششوں کا جا ئزہ لینا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تا رکین وطن کشمیری پاکستان اور بھا رت کے زیر انتظام کشمیرمیں رہنے والوں سے زیادہ مو ئثر انداز میں تحریک آزادی کشمیر کو اپنے کردار اور عمل سے تقویت پہنچا سکتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر محمد مقبول بٹ شہید ، افضل گورو، برہان وانی اور دیگر شہداء آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker