یو۔کے نیوز
پاکستانی ڈرائیور کا بیٹا برطانوی وزیر داخلہ مقرر
برطانیہ میں وزیر داخلہ امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ مقررکیا گیا ہے۔ساجد جا وید 1969 میں پیدا ہو ئے ۔ان کے چار بھائی ہیں۔ابتدائی تعلیم سرکاری سکولوں میں حاصل کی اور بعدازاں سیاسیات اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔ساجد جاوید بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان 1960 میں برطانیہ آیا تھا۔ساجد جاوید موجودہ برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔ پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی کاروبار و ثقافت کے وزیر تھے۔ساجد جاوید 2010 میں پہلی دفعہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ بنے ۔ساجد جا وید کے والد 1962 میں برطانیہ تشریف لا ئے تھے۔ساجد جاوید نے بھی 1988 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نئے عہدے میں ان کے فرائض میں نشریات، کھیل، میڈیا، سیاحت، ٹیلی کام، مساوات اور فن کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔وہ پہلے مسلمان ہیں جنہیں اس عہدے سے نوازا گیا ہے۔