یو۔کے نیوز

صوفیاء کی تعلیما ت عام کرنے سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا راستہ روکا جا سکتا ہے ،شان اولیا ء کانفرنس


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) صوفیاء کی زندگیو ں سے خدمت انسانیت اور سخاوت کا پیغام ملتا ہے ، مسلمان دہشتگرد نہیں ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی دہشتگردی و انتہا پسندی کو اچھا سمجھتے ہیں ، اولیا ء اللہ اور صوفیاء کی تعلیما ت کو عام کرنے سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا مکمل طور پر خاتمہ کرتے ہو ئے عالمی امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں ضیاء الامہ سنٹر میں شان اولیاء کانفرنس اور ایصال ثواب برائے حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی ؒکے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض انچا ر ج ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز برطا نیہ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ ، علامہ سید فا روق شاہ سیالوی ، علامہ محمد امجد الا زہری ، علامہ محمد اعجا ز احمد، علامہ محمد جمیل اکرم ، صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیضپو ری ، الشیخ رضوان حسین الازہری ، علامہ تا ج نجمی ، علامہ حسنین رضا صدیقی، حافظ محمد غلام صدیق ، حافظ محمد رفا قت حسین، محمد فیصل، محمد اویس، محمد اکمل، محمد اشتیا ق ، محمد عادل ، محمد احمد،محمد اشفا ق، شیراز احمد ، محمد نذیر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد لخت حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انبیاء ؑ کے بعد صوفیاء اور اولیاء اللہ کے زریعہ سے دین اسلام شرق و غرب میں پھیلا ۔ موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو اسلام کی حقیقی تعلیما ت اور محبت سے روشنا س کروانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام اسلام مخالف قوتیں آج مسلمانو ں سے ان کا دین اور ایمان چھیننے کے لیے یکجا اور تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا رہی ہیں اس موقع پر سب سے زیادہ ضروری ہے کہ بچپن سے ہی اسلامی تعلیما ت اور عقائد کو بچو ں کے ذہنو ں میں ڈال دیا جا ئے تا کہ وہ جوانی اور شباب کے عالم میں ان تعلیما ت پر پختگی کے ساتھ کا ربند رہیں اور کوئی بھی بیرونی سازش یا بد مذہب انکا عقیدہ اور ایمان متزلزل کرنے میں کامیاب بہ ہوسکے ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ میں بسنے والے گھرانو ں کو اپنے بچوں پر دینی تعلیمات کے حوالہ سے زیادہ توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہاکہ برطانیہ اور یو رپ کی سرزمین پر پیر علا ئو الدین صدیقی ؒ کی دین کے لیے نمایا ں خدما ت قابل ستائش ہیں۔ امام شاہد تمیز نے کہاکہ ہم اپنے اچھے کردار سیرت اور اسلاف کے طریق کو اپنا تے ہو ئے غیروں کو مثبت طور پر متا ثر کرسکتے ہیں ۔ اسوقت علم سیکھنے اور پھر اسے جوا ں سال نسل میں منتقل کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جہا د کے نام پر خارجی ٹولہ فساد کو فروغ دے رہا ہے ۔ سب سے افضل جہا د اپنے نفس اور شیطان کے خلا ف حق و صداقت کا علم بلند کرنا ہے۔انہو ں نے کہا کہ حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی ؒ نے جس طرح سے دیار غیر میں اپنے عقائد اور مذہبی تعلیما ت کو تقویت بخشی ان بزرگان دین کے بتا ئے ہو ئے راستے پر چل کر ہی ہم کامیابی و کا مرانی حاصل کرسکتے ہیں۔ الشیخ رضوان حسین الازہری نے کہاکہ تصوف درحقیقت سادگی اور عجز و انکساری کا نام ہے ۔ عجز و انکساری کو ترک کرنے والا کبھی بھی خدا کا دوست نہیں ہوسکتا ہے ۔ تصوف درحقیقت ہمیں اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے راستے کو سمجھنے کے لیے راہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ آج کے پر فتن دور میں اہل اللہ کے زریعہ سے ہی باطل قوتو ں کو پہچانا اور نام نہا د تصوف کے پیروکا رو ں کی شناخت حاصل ہوسکتی ہے ۔آج انفرادی سطح پر کسی کو شفایابی یا امراض دور کرنے کا دعویٰ دار حقیقی ولی اللہ نہیں ہوسکتا ہے ۔ دین اور اولیا ء دین کو پہچاننے کے لیے بنیا دی دینی تعلیما ت کو حاصل کرنا اور جا ننا بے حدضروری ہے ۔ اس موقع پر ضیا ء الامہ سنٹر، ضیا ئے حرم اور ضیالامت فا ئونڈیشن کے روح رواں جسٹس (ر) پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کی دین متین اور علم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدما ت کو سراہتے ہو ئے زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker