یو۔کے نیوز

سہروردیہ نعت فا ئو نڈیشن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام دسویں سالانہ محفل صدائے حسان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سہروردیہ نعت فا ئو نڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ۱۰ ویں سالانہ محفل صدائے حسان نو شاہی سہروردی رہا ئش گا ہ پر انعقاد پذیر ہوئی جس میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی پیر سیدمحمد فصیح الدین سہروردی نے بارگا ہ رسالت مآب میں اپنے خوبصورت اور جداگانہ انداز میں حاضری پیش کی ۔ جس نے محفل میں سما ں با ندھ دیا ہر کوئی عشق نبی میں جھومتا اور گا تا ہوا دکھائی دیا ۔ اس خوبصورت محفل پاک کی میزبانی کے فرائض محمد بلا ل نوشاہی سہروردی نے سرانجام دیے جبکہ مختلف جگہو ں سے تشریف لا ئے ہو ئے نعت خواں حضرات حاجی محمد اصغر ، حافظ محمد حمزہ قمر قادری، حاجی محمد بشیر، حاجی مطلوب حسین، حاجی محمد اعظم ، زبیر سلطانی ، یونس غلام نبی ، سید رشید حسین شاہ اور دیگر نے بھی اپنے اپنے مقررہ اوقات میں با رگاہ رسالت میں تو صیف و تعریف کی صورت میں اپنی اپنی حاضری پیش کی ۔ امام عادل شہزاد نے میلا د کے حوالہ سے مفصل خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت کا دعویٰ محض زبان سے ہی نہیں بلکہ ہما رے ظاہر و باطن سے ثا بت ہونا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ آج جو لوگ خود کو نبی ﷺ کا دیوانہ کہلا نے کے بعد غیر شرعی نقل و حرکت کرتے ہیں وہ کبھی بھی عاشق رسول نہیں ہو سکتے ہیں ۔ آپﷺ کا سچا اور پکا عاشق وہی ہے جو کہ پا نچ وقت نما ز قائم کرتا ہے،رمضان کے روزے رکھتا ہے ، زکوٰۃ کی ادائیگی بروقت کرتا اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے احکا ما ت کی پیروی کو اپنی سوچ اور فکر پر ہمیشہ غالب رکھتا ہے ۔ اس موقع پر مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker