یو۔کے نیوز
سدھن ایجوکیشنل کانفرنس برطانیہ کی تنظیم نو کا اعلان
برمنگھم ( پ ر ) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس برطانیہ کی تنظیم نو کا اعلان ۔ تفصیلا ت کے مطابق معروف سماجی و فلاحی تنظیم اور سدھن قبیلے کی نما ئندہ جماعت سدھن ایجوکیشنل کانفرنس برطانیہ کی تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان برطانیہ کی مرکزی تنظیم کے اہم اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے کیا گیا ۔ جس کے مطابق نو منتخب صدر ڈاکٹر سردارشوکت علی خان، سنیئر نائب صدر سردارمحمد یوسف نذیر، نائب صدر اول مولانا منظور الزمان، نائب صدر دوم سردار طارق خان، نائب صدر سوم سردار محمد رفیق خان، نائب صدر چہارم ڈاکٹر سردار نثار خان، جنرل سیکرٹری مولانا طارق مسعود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار شیراز خان، سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت سردار محمد عرفان طا ہر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت سردار آصف شریف ، سیکرٹری مالیا ت سردار مسعود اسلم خان، سیکرٹری مالیا ت اول قا ری اظہا ر احمد، سیکرٹری مالیا ت دوم سردار تنویر خان ہونگے ۔ تنظیم کا مقصد با بائے پو نچھ و غازی کشمیر کرنل خان محمد خان (خان صاحب)کی حقیقی فکر اور سوچ علم اصلاح اوراتحاد کو جوا ں سال نسل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ بھر میں بسنے والے سدھن قبیلے کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے قبائل برادریوں اور نسلو ں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا شامل ہیں ۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے عزم نو کا اعادہ کرتے ہو ئے کہا کہ یہ تاریخی تنظیم نہ صرف اسلاف کی سوچ فکر اور ویثرن کو آنے والی نسلو ں تک پہنچا ئے گی بلکہ غریب غربا اور ضرورت مند افراد کی امداد اور تعاون کے لیے بھی کا رہا ئے نمایا ں سرانجام دیںگے۔