یو۔کے نیوز

کشمیری نژاد برطانوی عالم دین نے اسلامی قوانین میں ڈاکٹریٹ مکمل کرلی

برمنگھم ( پ ر) برطانیہ کے رہنے والے مسلمانوں کو بالخصوص یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ عظیم نوجوان اسلامک سکالر علامہ الشیخ مفتی ڈاکٹر محمد منور عتیق نعیمی نقشبندی قادری رضوی نے برمنگھم یونیورسٹی شعبہ اسلامک لاء سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ ان کے اس تحقیقی مقالہ کو مغربی محققین ڈاکڑرز اور ممتحنین نے انگریزی زبان میں ائمہ اربعہ اہل سنت کے قواعد فقہ، اصول فقہ، اصول افتاء اور جدید طبی مسائل کے امتزاج پر ایک ممتاز اور منفرد مقالہ قرار دیا ہے جس میں دلائل شرعیہ، احکام شرعیہ اور قواعد واصول پر نئے انداز میں کلیدی کام کیا گیا ہے۔ اس میں مرکزی بحث مفاہیم ضرورت و حاجت شرعیہ اور عموم بلوی کے حوالہ سے کی گئی ہے۔اس موقع پر علامہ ڈاکٹر مفتی محمد منور عتیق قادری نے مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی سے گفتگو کرتے ھوئے کہا ھے کہ میں آپ کا اور اپنے تمام مخلص ساتھیوں کا مشکور وممنون ہوں جنہوں نے مجھے اپنی پر خلوص اور قیمتی دعاؤوں سے ہمیشہ نوازا ۔ ھماری دعا ھے کہ اللہ تعالی انہیں دین متین کی اس عظیم خدمت کا صلہ اور مقبولیت عامہ عطا فرمائے اور صدق دل کے ساتھ خدمت دین کا جذبہ ، توفیق سعید اور سعادت عطا فرمائے ان کے اس عمل کو ان کے والدین اور اساتذہ کے میزان حسنات میں شامل فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الأمین ۔اس عظیم سعادت کے حصول پر تمام زعمائے جماعت اھلسنت برطانیہ جناب علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید احمد مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ سید عبدالشکور قادری ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد شعیب چشتی ،علامہ پیر محمد عمران ابدالوی ،علامہ صاحبزاده محمد حمّاد ظہیرصديقي اور دیگر نے اس عظیم کارنامے پر علامہ ڈاکٹر مفتی محمد منور عتیق نعیمی نقشبندی قادری اور ان کے والد ماجد حضرت علامہ خلیفہ پیر محمد عبد اللہ عتیق نقشبندی اور ان کے خاندان کے تمام احباب گرامی کو ھدیہ تبریک پیش کرتے ھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker