یو۔کے نیوز

پاکستانی سفارت خانہ میں معروف ٹی وی اینکر پرسن و مذہبی سکالرسید بلال قطب کے اعزاز میں یاد گار شام

برمنگھم: پاکستانی سفارت خانہ میں معروف ٹی وی اینکر پرسن و مذہبی سکالرسید بلال قطب کے اعزاز میں یاد گار شام میں قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے میزبانی کے فارئض سر انجام دیئے

برمنگھم (بول انٹر نیشنل، ایس ایم عرفان طا ہر سے) پاکستان سے تشریف لا ئے ہو ئے معروف ٹی وی اینکر پرسن و مذہبی سکالرسید

69795aef-28fc-4d74-bf40-8da9c3a42aa0

بلال قطب کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانہ میں ایک یاد گار شام کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی کے فرائض قونصل جنرل آف

28458e18-c006-4165-9ccc-96403d46758b

پاکستان سید احمد معروف نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر سید بلال قطب نے شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ منبر اور

7d683636-cacb-446c-8763-aba8d4f83b8f

خانقاہی نظام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ لمحہ فکریہ ہے کہ آج کے پر فتن دور میں لو گ اپنی بات کو اللہ اور اسکے رسول کی بات پر فوقیت دیتے ہیں۔ محمد عربی ﷺ ایک صاف شفاف آئینہ ہیں جو جیسا ظرف رکھتا ہے وہ اسے ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں۔ جاہلیت اور لاعلمی کے اس دور میں زندہ افراد کو بات سمجھانا مردوں سے زیادہ مشکل ترین ہو گیا ہے۔ہمارا دین اسلام دنیا کا واحد

5d39982e-f6c4-4651-80e0-454cc66f3f40

مذہب جو نما ز روزے سے شروع ہو کر نما ز روزے پر ہی ختم ہو جا تا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمانوں کی سب سے بڑی بد قسمتی

0c92fe45-6a5c-42d8-863e-e78947acefb7

اور بربادی ہے کہ کم ظرف اور جھوٹے افراد کو ان پر حاکم بنا دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کے نام پر دنیا بھر میں خو بصورت مساجد اور مدارس تو تعمیر کیے جا رہے ہیں لیکن حقیقی تعلیما ت پر عمل درآمد ہر سمت مشکل دکھائی دیتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ لوگ خوف اور جا دو ٹونہ کی وجہ سے جاہل اور گنوار افراد کے چنگل میں پھنس جا تے ہیں پیری فقیری کو سمجھنے کے لیے ہمیں اپنی دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں کا دیا ر غیر کا لفظ استعمال کرنا درست عمل نہیں ہے بلکہ یہ اب ان کا وطن ہے اس سے محبت اور پیار کا بھی اتنا ہی حق بنتا ہے جتنا کہ پاکستان سے۔ انہو ں نے کہاکہ یہا ں آکر آبا د ہو نے والے زیادہ تر افراد فکر معاش کا شکا ر تھے انہوں نے اپنے آپ کو تعلیمی سطح پر زیادہ ترقی یافتہ نہیں بنایا ہے۔انہو ں نے کاکہاکہ دولت کی ہوس اور بے جا شہرت نے ہم سے ہما ری اولادوں کو چھین لیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی قوانین کی پیروی شرعی طور پر ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ انسانیت کے نا طے ہر انسان کا احترام اور ادب ہم پر لازم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker